بہاولنگر،اسٹام فروشی کا لائسنس منسوخ کیے جانے پرنوجوان نے اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے شیشے توڑ دیئے ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا

پیر 26 جولائی 2021 16:35

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) اسٹام فروشی کا لائسنس منسوخ کیے جانے کی پاداش میں نوجوان نے اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر اینٹوں سے حملہ کر کے شیشے توڑ دیئے ،پولیس نے ملزم اشٹام فروش طارق کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق اسٹامپ فروش محمد طارق کا چند روز قبل درجہ چہارم کے ملازم پر حملہ کرنے کی پاداش میں اشٹام فروشی کا لائسنس کینسل ہوا تھا جس پر اس نے اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر اینٹوں سے حملہ گاڑی کے شیشے توڑ دیے حملہ کے وقت اسسٹنٹ کمشنر سید عثمان حیدر تحصیلدار کے دفتر دورہ پر آئے ہوئے تھے طارق نامی اسٹامپ فروش نے تحصیل آفس میں کھڑی گاڑی پر اینٹوں سے حملہ کردیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم طارق اسٹام فروش کو گرفتار کرلیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کی رپورٹ پر ڈپٹی کمشنر نے طارق کا اسٹامپ فروشی لائسنس منسوخ کردیا تھا ملزم طارق کو اپنے لائسنس منسوخ ہونے کا رنج تھا جس کی پاداش میں حملہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں