بہاولنگر،پولیس کی کاروائی، 50روپے بیلنس کاجھانسہ ، موبائل سم فری دینے کی تشہیر کر نے پر 2 نوسر باز گرفتار

پیر 26 جولائی 2021 16:35

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) تھانہ منڈی صادق گنج پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 50روپے بیلنس کاجھانسہ دیکراور موبائل فون سم فری دینے کی تشہیر کر کے سادہ لوح لوگوں سے بذریعہ ڈیوائس فنگر پرنٹ لگوا کر سم ہائے کی ایکٹویشن کے ذریعے مختلف ذرائع سے دھوکہ دہی کرنے والے 2 نوسر باز گرفتار کرلئے۔تفصیلات کے مطابق ڈ سٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار کی ہدایت پر ضلعی پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاکاروائیوں میں مصروف ہے۔

ایس ایچ او تھانہ منڈی صادق گنج عامر عباس کی سربراہی میں محمد زمان اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے 2 نو سر باز محمد عمران اور مدنی امین کو گرفتار کر لیا۔ملزمان 50روپے بیلنس کاجھانسہ دیکراور موبائل فون سمز فری دینے کی تشہیر کر کے سادہ لوح لوگوں سے بذریعہ ڈیوائس انگوٹھے لگوا کر سم ہائے کی ایکٹویشن کر لیتے ایک سم متعلقہ بندے کو دے دیتے جب کہ ان کے فنگر پرنٹس سے ایکٹو بقیہ سمز اپنے پاس رکھ کر ان سمز سے اکاؤنٹ بنا کر مختلف ذرائع سے دھوکہ دہی کرتے تھے۔

(جاری ہے)

ملزما ن کے قبضہ سے ایک عدد جا ز ڈیوائس، 40عدد جاز سمز اور 4 عدد موبائل فون برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان کو پابند سلاسل کر کے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ ڈسڑکٹ پولیس آفیسرمحمد ظفر بزدارنے پولیس ٹیم کی اس شاندار کاروائی پر شاباش دی۔اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر نے کہا کہ عوام الناس کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔اس مقصد کے لیے ضلعی پولیس دن رات میدان عمل میں پوری جانفشانی سے سر گرم عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں