بہاولنگر، عید کے موقع پر بھی شہری پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، نالیوں کا گندا پانی سڑکوں پر آگیا

جمعہ 1 اگست 2014 19:43

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اگست۔2014ء ) عید کے موقع پر بھی شہری پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔نالیوں کا گندا پانی سڑکوں پر آگیا۔ہر طرف گندگی کے ڈھیر ۔ٹی ایم اے کا عملہ غائب جعلی سکیل کے حامل اہلکار کی قیادت میں انتظامات پر تیل کے نام پر لاکھوں روپے کے بوگس بل بناڈالے۔تفصیلات کے مطابق جب سے ٹی ایم اے کے جعلی سکیل کے حامل اہلکار نے موجودہ سیٹ اپ کا چارج سنبھالا ہے شہر میں پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے اور عید کے موقع پر شہری پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترستے رہے دوسری طرف ناقص انتطامات کے باعث شہر گندگی کا ڈپو بن گیا ہر طرف گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں نالیوں اور سیوریج کا پانی سڑکوں اور گلیوں میں آگیا اور لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا۔

تحصیل بازار ٹھیکہ افیون چوک محلہ تیلیاں والا سرکلر روڈ سادات کالونی فاروق آباد کینال کالونی جناح کالونی مبارک گیٹ اور گردونواح میں نالیوں کا گندہ پانی باہر آجانے سے شہری گھر وں میں قید ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ سادات کالونی جامع مسجد اقصی چارو ں طرف سے گندے پانی میں گھیر گئی ہے جس سے پورے رمضان میں نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہاجبکہ دوسری طرف مسجد میں ٹی ایم اے کا خلاف قرار داد پاس کیے جانے کے بعد بھی وہاں سے گند ے پانی کے جوہڑ ختم نہ کیے گیے۔

(جاری ہے)

ذرائع سے یہ معلوم ہوا ہے کہ جعلی سکیل کے حامل اہلکار نے جب سے موجودہ سیٹ اپ کا چارج سنبھالا ہے ٹی ایم اے بہاولنگر سیاست کا اکھاڑہ بن گیا ہے اس اہلکار نے ایڈمنسٹریٹر منظر جاوید علی کو اپنے ساتھی اہلکاروں کی چغلی کرکے انہیں تبدیل کرادیا اور انکی جگہ پر اپنی پسند کے ملازمین کو جگہ دلوادی ہے جو بوگس بل بنانے کے ماہر ہیں جعلی لیڈر اور پلمبر مافیا کی وجہ سے ٹی ایم اے ملازمین کرپشن میں دن رات مصروف ہیں حکام بالا کی توجہ بار بار دلوانے کے باوجود ان کا نوٹس نہ لینا سمجھ سے بالا تر ہے اور بہت سے شکو ک وشہبات کو جنم دے رہا ہے عوامی سماجی حلقوں نے نئے تعینات ہونے والے ڈی سی او بہاولنگر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹی ایم اے کے موجودہ صورتحال کا نوٹس لیں اور اصلاح احوال کے لیے موثر اقدامات کریں ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں