بہاولنگر‘عدالت میں خاتون پر پسٹل سے حملہ کرنے کی کوشش

بدھ 22 ستمبر 2021 13:13

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) عدالت میں خاتون پر پسٹل سے حملہ کرنے کی کوشش۔انچارج سکیورٹی سیشن کورٹ نے ساتھیوں کے ہمراہ ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ملزم کے دو ساتھی فرار ہوگئے ۔پولیس تھانہ اے ڈویڑن نے انچارج سکیورٹی محمد علی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں پولیس کی غفلت اور لاپرواہی کا واقعہ ۔

(جاری ہے)

مسلح ملزم عدالت کے اندر پہنچ گئے ملزم محمد اکرم ۔محمد جہانگیر ۔محمد آصف صادق نگر کی رہائشی ارم بی بی کو زبردستی ہراسمنٹ کی رٹ کے لئے عدالت لائے تھے۔خاتون ارم بی بی نے عدالت کے باہر اندر آنے سے منع کیا ملزم نے جان سے ماردینے کی دھمکی دی۔عدالت میں ارم بی بی جج صاحب کی کرسی کے پاس بیٹھ گئی اور شور کردیا۔شور سن کر سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار پہنچ گئے۔پولیس نے ملزم محمد اکرم کو پسٹل سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس وقوعہ کا مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔

بہاولنگر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments