ْبہاولنگر‘ سردیوں میں گیس کی بدترین بندش کی خبریں آنے پر گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں اضافہ

جمعرات 23 ستمبر 2021 14:14

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) سردیوں میں گیس کی بدترین بندش کی خبریں آنے پر گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے چھوٹے اور بڑے سلنڈروں کی قیمتوں میں 150 روپے سے 1000 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے دوسری طرف اوون اور بجلی کے ہیٹرز کی قیمتوں کو بھی پًر لگ گئے حکومتی سطح پر سردیوں کے موسم میں گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ کی خبریں آنے پر لوگوں نے ابھی سے ہی گیس سلنڈر وغیرہ خریدنا شروع کردیئے ہیں گیس سلنڈروں کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر ان کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں