بہاولنگر‘ ماتا شیراں والی کے جاگرن میلہ کی تقریب ہندوبرادری نے اپنے مذہبی جوش و جذبے سے منائی

جمعہ 15 اکتوبر 2021 13:07

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) ماتا شیراں والی کے جاگرن میلہ کی تقریب ہندوبرادری نے اپنے مذہبی جوش و جذبے سے منائی ،تقریب کا انعقاد ہندو برادری کی جانب سے قدیمی مندر میں کیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر سید عثمان منیر بخاری کی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر سید عثمان بخاری نے کہا کہ پاکستان میں سب کو برابر کے حقوق حاصل ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے قیام اور ترقی میں اقلیتیوں نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے یہاں اقلیتوں کو بھی اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مکمل آزادی حاصل ہے۔تقری سے ہندو مذہبی راہنما ساجن بھاٹیا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جیسے حقوق کسی اور ملک میں اقلیتیوں کو حاصل نہیں ہیں ۔تمام مذاہب کے لوگ بھی ہماری خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں ۔اس موقع پر ہندو برادری کی جانب سے مندر میں پوجا پاٹ بھی کی گئی۔شیراں والی ماتا کی جاگرن کی تقریب میں ہندو برادری کی خواتین نے بھی بھرپور شرکت کی اورپاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں