ہمارے محبوب نبی کا تذکرہ باعث سعادت اور تعلیمات نور کا سرچشمہ ہیں‘رائو مدثر علی

جمعہ 15 اکتوبر 2021 13:07

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) ہمارے محبوب نبی کا تذکرہ باعث سعادت اور تعلیمات نور کا سرچشمہ ہیں ماہ مقدس ربیع الاول میں اپنی زندگیوں میں پیغمبری انقلاب کے لئے کاوشیں کرنا ہونگیں ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما راؤ مدثر علی خان نے عشرہ رحمت للعالمین کے حوالے سے منعقدہ سیرت النبی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے تمام تر الزامات کے باوجود نبی کریم کی حرمت اور ناموس کا مقدمہ اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر لڑا ملک بھر میں پہلی بار حکومتی اور انتظامی سطح پر سیرت پروگرامز منعقد ہورہے ہیں وزیراعظم عمران خان عشق مصطفیٰ سے سرشار انسان ہیں ، قوموں کے ایسے شفاف ، محنتی اور درد دل رکھنے والے بہت کم ملا کرتے ہیں انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو منانے کے ساتھ ساتھ اپنانے والے ہوں ، عمدہ اخلاق ، رواداری اور برداشت ہمیں اسوہ حسنہ سے ملتا ہے راؤ مدثر علی خان نے کہا کہ ہمارے نبی کا تذکرہ ہماری نجات کا باعث اور عشق و عقیدت کی کڑی ہے آخر میں ملکی سالمیت کے ساتھ ساتھ وزیراعظم عمران خان کی درزی عمر کی دعا بھی کروائی گئی-

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں