بہاولنگر‘ شہر بھر میں آوارہ کتوں کی بھرمار‘ بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑنا شروع ہوگئی ہیں

پیر 22 نومبر 2021 13:20

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2021ء) شہر بھر میں آوارہ کتوں کی بھرمار‘ بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑنا شروع ہوگئی ہیں شہر کے مختلف علاقوں‘ گلی محلوں اور بازاروں میں آوارہ کتوں کی تعداد ہر گزرتے دن کیساتھ بڑھتی جارہی ہے جو انتہائی خطرناک ہے ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی شخصیت آصف خان خاکوانی نے کیا انہوں نے کہا کہاگر یہی صورتحال برقرار رہی تو شہریوں کا گھروں سے نکلنا محال ہوجائیگا آصف خان خاکوانی کہا کہا ڈپٹی کمشنر بہاولنگر آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے انتظامیہ کو ہدایات جاری کریں تاکہ آوارہ کتوں سے انسانی زندگیاں محفوظ رہ سکیں آوارہ کتے پالتو جانوروں پر حملہ کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے اس لئے بلدیہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے خصوصی فنڈز مختص کرے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments