بہاولنگر،پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کا رروائیاں،7جواریوں سمیت متعدد ملزمان گرفتار

بدھ 24 نومبر 2021 16:26

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2021ء) پولیس کی گزشتہ 24گھنٹے کے دوران سماج دشمن عناصر کے خلاف کا روائیاں،07جواریوں سمیت مجرمان اشتہاری،عدالتی مفروران،عادی منشیات فروش اور اسلحہ ناجائز رکھنے والے متعدد ملزمان گرفتارکرلئے۔تفصیلات کے مطا بق ا نسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے ویڑن کے مطابق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار کی سربراہی میں بہاولنگر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مجرمان اشتہاری،عدالتی مفروران،عادی منشیات فروشوں،قمار بازوں اوراسلحہ ناجائز رکھنے والے متعددملزمان کو گرفتار کر کے پابندسلاسل کیا۔

مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 01اے کیٹیگری اور 07بی کیٹیگری جب کہ12 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

قمار بازوں کے خلاف کا روائی کرتے ہوئے بذریعہ بلئیر ڈگیم جوائ کھیلنے میں مصروف07کس ملزمان کو گرفتار کیا ملزمان کے قبضہ سے جوائ پر لگی رقم 3190روپے معہ آلات جوائ قبضہ پولیس میں لیے گئے۔ اسلحہ ناجائز رکھنے والو ں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے 02پسٹل 30بور،03بندوق 12بور اور23روند /کارتوس برآمد کیے۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے چرس 635 گرام اور30گرام آئس برآمد کی۔ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments