بہاولنگر‘شہر اور گردونواح میں چور اور ڈاکو سرگرم‘مسافروں کے روپ میں ڈاکووں نے غریب رکشہ ڈرائیور کو لوٹ لیا

جمعہ 26 نومبر 2021 14:36

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) شہر اور گردونواح میں چور اور ڈاکو سرگرم ۔مسافروں کے روپ میں ڈاکووں نے غریب رکشہ ڈرائیور کو لوٹ لیا ۔ڈکیتی کی واردات میں ڈرائیور کو رکشہ نقدی اور موبائل سے محروم کردیا۔ڈاکووں نے غریب رکشہ ڈرائیور کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔پولیس تھانہ صدر نے رکشہ ڈرائیور محمد مدثر کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق دیہاڑی دار رکشہ ڈرائیور موہل چوک کے نزدیک موجود تھا کہ دو ڈاکو مسافر کے روپ میں رکشہ میں سوار ہوئے کچھ دیر جانے کے بعد ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر رکشہ روک لیا ڈاکو رکشہ موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے اس موقع پر رکشہ ڈرائیور نے کہا کہ قسطوں پر رکشہ لیکر مزدوری کرکے گھر چلاتا ہوں ۔ڈاکووں نے میرا کل اثاثہ ہی چھین لیا ہے۔

بہاولنگر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments