بہاولنگر‘ محکمہ سوئی گیس بہاولنگر کے ذمہ داران نے یہاں کے شہریوں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا

پیر 29 نومبر 2021 15:36

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) محکمہ سوئی گیس بہاولنگر کے ذمہ داران نے یہاں کے شہریوں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے گیس نام کی کوئی چیز شہریوں کو فراہم نہیں کی جارہی ہے جبکہ بلا اطلاع دیئے گیس میٹر تبدیل کرکے گیس بلوں میں گیس میٹر کی رقم وصول کرنا معمول بن چکا ہے اور اسی طرح گیس نہ آنے کے باوجود صارفین کو بھاری بل روانہ کئے جارہے ہیں محکمہ سوئی گیس بہاولنگر کے نااہل اور کام چور عملہ نے جہاں عوام کیلئے دوہرا عذاب مسلط کررکھا ہے وہاں پر بھاری گیس کے بلوں کیساتھ ساتھ لوگ گیس سلنڈر، لکڑیاں اور دیگر ذرائع سے کھانے پکانے پر مجبور ہیں جبکہ اکثریت بازاروں سے غیر معیاری کھانا خرید کر کھانے پر مجبور ہے شہریوں نے وزیر اعظم اور وزارت گیس و بجلی سے اپیل کی ہے کہ بہاولنگر آفس میں تعینات تمام عملے کو فی الفور تبدیل کیا جائے تاکہ شہریوں کو دوہرے عذاب سے نجات مل سکے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں