میاں بیوی میں حسن وسلوک بچوں کی اعلی تربیت کا مظہر ہوتا ہے‘شیخ الحدیث مولانا جلیل احمد اخون

جمعہ 3 دسمبر 2021 13:10

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) نکاح رب کی نشانیوں کے ساتھ ساتھ تعمیر انسانیت اور دو خاندانوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہے ، میاں بیوی میں حسن وسلوک بچوں کی اعلی تربیت کا مظہر ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین وفاق المدارس کے ضلعی مسئول شیخ الحدیث مولانا جلیل احمد اخون نے صوبائی وزیر میاں شوکت علی لالیکا کے صاحبزادے میاں انعام باری لالیکا کی تقریب ولیمہ کے موقع پر ہزاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تقوی کے اہتمام کا ہمیں ہر موقعہ پر حکم دیا گیا ہے ولیمہ کو ہر قسم کی خرافات سے بچانے پر والدین مبارکباد کے مستحق ہیں اس موقع پر سابق ضلع ناظم میاں ممتاز احمد متیانہ، ایم این اے میاں عبدالغفار کالوکا وٹو،مسلم لیگ کے ضلعی صدر ایم پی اے رانا عبدالروف، میاں فدا حسین وٹو، ارشد لیڈر ،مارکیٹ کمیٹی بہاولنگر کے چئیرمن میاں بابر عباس ہوتیانہ ، تحریک انصاف کے ضلعی صدر ملک مظفر ، نائب ضلع چیئرمین احتشام لالیکا ، فیاض لالیکا ، پیر منصور چشتی ایڈووکیٹ، وی ٹی آئی کے ضلعی صدر میاں عزیر شبیر لالیکا، میاں غلام صادق لالیکا،ق لیگ کے سابق ایم این اے سید اصغر شاہ ، ضلعی چیئرمین زکواتہ سید ظفر شاہ ، ڈاکٹر مظہر حسین چوہدری، پاکستان پیپلز پارٹی کیمیاں آصف منظور موہل، میاں عمر زمان لالیکا، صحافیوں صدر پریس کلب مرزا کامران قدیر،جنرل سیکرٹری رانا ثاقب سلیم،سینئر صحافی قاسم علی شیخ ،طارق حفیظ، محمد شفیق چوہدری ‘‘، تنویر احمد صابری،، محمد نصراللہ خان، صاحبزادہ وحید احمد کھرل سرکاری ملازمین ، تاجر رہنما اور کونسلرز سمیت تمام مسالک کے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی صوبائی وزیر کے صاحب زادے میاں انعام باری لالیکا نے فردا فردا تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا ولیمہ تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ باجماعت پنڈال میں نماز ظہر ادا کی گئی تلاوت ، نعت اور اصلاحی و روحانی بیان کے بعد صوبائی ممبر زکواتہ پنجاب مولانا عبدالرسول اشرفی کی دعا کے ساتھ بروقت تکمیل کو پہنچی ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں