جس ملک میں نظام آئین کے مطابق نہ ہو وہ ملک ترقی نہیں کرتا‘محمد ناصر مہار

بدھ 8 دسمبر 2021 14:48

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) جس ملک میں نظام آئین کے مطابق نہ ہو وہ ملک ترقی نہیں کرتا جو بھی برسر اقتدار آتا ہے وہ ڈنگ ٹپاؤ پالیسی اپنا کر ملک کو ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف لے جاتا ہے جس کی وجہ سے 74سال گزرنے کے باوجود بھی ہم ایک قوم نہ بن سکے پاکستانی قوم ہجوم میں تبدیل ہوچکی ہے جو مختلف جتھوں کی صورت اختیار کرتی جارہی ہے جس کا خمیازہ پوری قوم جو بھگتنا پڑ رہا ہے ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران بلدیہ روڈ محمد ناصر مہار نے کیا انہوں نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت برسر اقتدار آتی ہے اس کا ملکی ترقی کیلئے کوئی ایجنڈا نظر نہیں آتا 4سال وہ کھا گیا وہ کھا گیا میں گزار دیتے ہیں ایک سال میں گٹر نالی کی سیاست کرکے عوام کو اپنا ممنون بنانے کی کوشش کی جاتی ہے اب یہ طریقہ کار بدلنا ہوگا ناصر مہار نے کہا کہ ملک وہی ترقی کرتا ہے جو حقیقی معنوں میں عوامی فلاح و بہبود اور خصوصاً تعلیم پر توجہ دیتا ہے تاریخ گواہ ہے کہ جس بھی قوم نے ترقی کی وہ قوم تعلیم میں بہت آگے رہی ہے آج پاکستان تعلیم کے لحاظ سے خطہ میں سب سے پیچھے رہ جانیوالا ملک ہے انہوں نے کہا کہ اب وقت بدل رہا ہے اگر ہم نے اپنے بدلتے وقت کیساتھ اپنے تقاضوں کو نہ بدلا تو پاکستانی قوم کیلئے صرف افسوس کرنا باقی رہ جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں