بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں میں ذخیرہ کی گئی 300 بیگ کھاد برآمدکر لی گئی

ہفتہ 15 جنوری 2022 12:58

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2022ء) بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں میں ذخیرہ کی گئی 300 بیگ کھاد برآمدکر لی -اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں نے سیٹلائٹ ٹاؤن بی بلاک میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 300 بوری برآمد کر لی ہے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی-وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کھاد بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کئے گئے جس کے بعد ملک بھر میں ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں غلام مرتضیٰ نے کھاد ذخیرہ اندوزوں کے خلاف متعدد کارروائیاں کیں سیٹلائٹ ٹاؤن بی بلاک میں مقامی آڑھتی کے خلاف ذخیرہ اندوزی کرنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ برآمد شدہ کھاد کے بیگ گورنمنٹ ریٹ پر عوام کو فراہم کی جائے گی- اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی-

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں