ضلع بہاولنگر کے ساتھ سوتیلا رویہ ایک دوسرا عذاب ہے‘ولید ناصر چوہدری

منگل 18 جنوری 2022 14:48

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) ولید ناصر چودھری امیر جماعت اسلامی ضلع بہاولنگر نے ایک پریس کانفرنس میں امن امان کی صورتحال کو ڈاکو راج سے تشبیہ دیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر شدید تنقید کی انہوں دفتر جماعت اسلامی میں سید محمد مسعود اقبال چیئرمین السید گروپ نائب امیر جماعت اسلامی ضلع بہاولنگر اور انجینئر گلزاراحمد نائب امیر جماعت اسلامی کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں ضلع کے امن و امان پر تشویش کا اظہار کیا انہوں نے مذید کہا کہ بہاولنگر اگر ایک پرسکون ضلع تھا لیکن یہاں کے منتخب نمائندوں نے اپنے شہریوں کے ساتھ نااہل قانون نافذ کرنے والے افراد کی تعیناتی کرکے شاید کوئی بدلہ لیا ہے مجموعی طور پر حکومت ناکام ہوچکی ہے ضلع بہاولنگر کے ساتھ سوتیلا رویہ ایک دوسرا عذاب ہے مروٹ سے منڈی صادق گنج تک شہریوں میں خوف کی فضاء قائم ہے لوگ پرائیوٹ سیکورٹی رکھنے پر مجبور ہیں حکومت کے حواری جوکروں کا مزاج رکھتے ہیں قانون کے کان بند اور آنکھوں پر سیاہ پٹی بندھی ہے ۔

(جاری ہے)

فورٹ عباس میں ڈکیتیوں کی سیریل چل رہی ہے چشتیاں میں میڈیکل سٹور پر ڈکیتی قتل اور اب لیباٹری پر ڈاکہ ایک افسو ناک واقعات کا تسلسل ہے بہاولنگر شہر میں سٹریٹ کرائم میں اضافہ جہاں معاشی بحران کا اعلان ہے وہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی پر ایک بڑا سوال ہے منتخب نمائندوں نے اپنی ذاتی رٹ قائم کرنے کے لئے من پسند افراد کا تقرر کروایا ہے ان کا ہدف پیسہ اپنی ذات کی تسکین اور اگلے الیکشن کی تیاری ہے اس مخدوش صورت حال میں انہوں نے کہا ہے قوم کو اپنے اصل کی طرف لوٹنا ہو گا اپنے حقیقی راہنماؤں کو پہچاننا ہوگا عوام کے حقوق کے لئے جماعت اسلامی اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گی اگر ڈکیتیوں کاسلسلہ نہ رکا تو جماعت اسلامی راست اقدام پر مجبور ہوگی۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں