ضلع بہاولنگر کی معروف روحانی شخصیت خواجہ نور محمد مہاروی کے سالانہ عرس کے موقع پر( آج) ضلع بھر میں مکمل تعطیل

اتوار 28 ستمبر 2014 16:36

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 28ستمبر 2014ء)ضلع بہاولنگر کی معروف روحانی شخصیت خواجہ نور محمد مہاروی کے سالانہ عرس کے موقع پر آج بروز سوموار ضلع بھر میں مکمل تعطیل کا اعلان ۔

(جاری ہے)

یہ اعلان ڈی سی او بہاولنگر جہانزیب اعوان نے اپنی جاری کردہ ایک پریس ریلز میں کیا اس تعطیل کا اطلاق صوبائی محکمہ جات پر ہوگا ۔خواجہ نور محمد مہاروی ایک روحانی شخصیت تھے جن کے مریدین ملک بھر میں ہیں خواجہ نورمحمد مہاروی نے اپنی ساری زندگی دین اسلام کی تبلغ کے لیے وقف کررکھی تھی وہ چشتیاں شہر میں مدفن ہیں اور اسی وجہ سے چشتیاں شہر کو ملک بھر میں خاص مقام حاصل ہے خواجہ نور محمد مہاروی کے عرس کی تقریبات تین روز تک جاری رہیں گی۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں