بہاولنگر‘شادی شدہ خاتون پر اغوا کے بعد نامعلوم ملزمان کا تشدد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون دم توڑ گئی

بدھ 18 مئی 2022 17:05

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) شادی شدہ خاتون پر اغوا کے بعد نامعلوم ملزمان کا تشدد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون دم توڑ گئی پولیس نے نعش قبضہ میں لیتے ہوئے تفتیش شروع کردی ،بہاولنگراغوا کے بعد نامعلوم ملزمان کے تشدد کا نشانہ بننے والی شادی شدہ خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی مقتولہ کی شناخت شبانہ زوجہ بہادر علی کے نام سے ہوئی ہے جو بونگا ماچھی چوک کی رہائشی اور بہاولنگر کے علاقہ حسین آباد میں مقیم تھی جسے پراسرار طور پر اغوا کرتے ہوئے نامعلوم ملزمان نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا حالت غیر ہونے پر خاتون کو منچن آباد روڑ اڈا لوہارکا کے قریب پھینک کر فرار ہوگئیریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تشدد زدہ خاتون کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا شبانہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی پولیس نے مقتولہ کی نعش قبضہ میں لیتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی جس کا خاوند بہادر علی سیکیورٹی گارڈ ہے جو کہ بہاولپور نوکری کرتا ہے پولیس ترجمان سب انسپکٹر شہزاد اشفاق کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے اور تفتیش کے بعد ہی قتل کی وجوہات کا تعین ممکن ہوگا ڈی پی او فاروق انور نے تفتیش کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دے دی ہے جو نامعلوم کار سوار ملزمان کو جلد ٹریس کرکے انکی گرفتاری کو یقینی بنائے گی۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں