بہاولنگر،نوسر باز خواتین صراف کی دکان سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا لوٹ کر رفوچکر ہو گئیں

جمعرات 19 مئی 2022 17:04

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) نواحی علاقہ منڈی صادق گنج میں نوسر باز خواتین صرافہ کی دکان سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا لوٹ کر رفوچکر ہو گئیں تاجر شدید مہنگائی کے دور میں چکرا کر رہ گیا واردات کے بعد تاجر کی دہائی پریشانی کی حالت میں غم سے نڈھال گرمی کی شدت اور غم میں ہسپتال پہنچ گیا تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ منڈی صادق گنج میں صرافہ بازار کے اللہ دتہ سونارکی دکان میں تین خواتین نے سونا خریدنے کے بہانے آئیں اور دیکھتے دیکھتے سونا غائب کر دیا اور وہ وہاں سے رفوچکر ہو گئیں سونار کو انکے چلے جانے پر معلوم ہوا کہ اسکا لاکھوں روپے مالیت کامال خواتین لے اڑی ہیں جس پر وہ شدید پریشان ہوا اور سونا جانے کی غم اور شدید گرمی میں انکی تلاش میں پھرنے سے بیہوش کو گیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں اسکی حالت تسلی بخش ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں