بہاولنگر ‘ ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ‘ 8زخمی

بدھ 24 دسمبر 2014 14:02

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء)بہاولنگر میں شدید دھند کی وجہ سے ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس کے مطابق بہاول نگر میں عارف والا روڈ پر شدید دھند کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا ‘ حد نگاہ صرف 5 میٹر تک رہ گیا دھند کی وجہ سے 2 مسافر ویگنیں اور ایک ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم سے ٹریکٹر ٹرالی کا مزدور جاں بحق اور 8مسافر زخمی ہوگئے -

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں