بہاولنگر ‘تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو کچل دیا‘2افراد جاں بحق

اتوار 10 مئی 2015 22:38

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مئی۔2015ء) بہاولنگر مچن آباد روڈ پرتیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو کچل دیا،حادثے میں2افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو بہاولنگر کے قریب مچن آبادروڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکرمار دی۔ افسوسناک حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار2افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جنہیں پوسٹمارٹم کیلئے بہاولنگر کے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مطابق ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں