سیدحیدراقبال نے متوقع سیلاب اور بارشوں کی صورت حال کے پیش نظرریسکیو 1122،سول ڈیفنس،پولیس او ر محکمہ صحت،اریگیشن ،لائیو سٹاک اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ کردیا ہے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 25 جولائی 2015 20:20

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جولائی۔2015ء ) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر بھاولنگر سیدحیدراقبال نے متوقع سیلاب اور بارشوں کی صورت حال کے پیش نظرریسکیو 1122،سول ڈیفنس،پولیس او ر محکمہ صحت،اریگیشن ،لائیو سٹاک اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نے ریسکیو 1122 اسٹیشن بھاولنگر کی تیاریوں کا جائیزہ لینے کیلئے بھی اچانک دورہ کیا اور ریسکیو 1122 کے سیلاب کی صورت حال میں نبرزآزما ہونے و الے آلات کا جائیزہ لیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سہیل احمد گل نے متوقع سیلاب کی صورت حال سے نپٹنے کے لئے تمام آلات کے بارے میں ڈی سی او بھاولنگر کو تفصیلی بریفنگ دی اور تمام آلات کے فنکشنل ہونے کی یقین دھانی کرائی جس پر ڈی سی او بھاولنگر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اور جوانوں کی تیاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا ا س کے بعد ڈی سی بھاولنگر نے سیلاب کی صورت حال کا جائیزہ لینے اور بندوں کی مضبوطی اور سیم نالوں کی گہرائی کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں ناگہانی آفات اور متوقع سیلاب کی تباہ کاریوں سے نپٹنے کے لئے حفاظتی اقدامات کے بارے میں بھی تفصیلی گفتگو کی انہیں بتایا گیا کہ بھاولنگر میں دریائے ستلج میں ہیڈسلیمانکی کے مقام پر پانی کا اخراج چارہزار کیوسک ہے اور فوری طور پر سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن نے ضلع بھر میں ممکنہ سیلاب سے بچنے کے لئے تمام اقدامات مکمل کر لئے ہیں اس سلسلہ میں دریائے ستلج کے ساتھ واقع حفاظتی بند وں کی نگرانی کی جارہی ہے ڈی سی او سید حیدر اقبال نے مون سون کی بارشوں کے پانی کا اخراج اور سیم تھور کے نالوں کی صفائی کے بارے میں ایری گیشن کے آفیسران کو ہدایات جاری کیں کہ ہنگامی بنیادوں پر بارشوں کے پانی کے اخراج کے لئے ندی نالوں اور سیم نالوں کی صفائی کرائیں نیز نہروں کے پشتوں کو مضبوط کرائیں تاکہ ناگہانی صورت حال سے نپٹا جاسکے اور ہمارے زمیندار بھائیوں کی فصلیں قدرتی آفات سے محفوظ رہیں بعد ازاں ڈ ی سی او بھاولنگر سید حیدر اقبال نے اے سی بھاولنگر عبدالفتح ہیلیو اور ایریگیشن کے افسران کے ساتھ بستی شیراکوٹ ، جال واہ نہر اور بھاول کینال کا موقع پر جا کردورہ کیا اور صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں