منچن آباد،موٹر سائیکل چور گینگ کے 3ملزمان گرفتار ،چوری شدہ4موٹر سائیکل ،1 موٹر سائیکل رکشہ برآمد

منگل 25 اگست 2015 13:01

منچن آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء )سی آئی اے پولیس ضلع بہاولنگر نے علاقہ میں موٹر سائیکلوں کی چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں میں ملوث موٹر سائیکل گینگ کے 3ملزمان کو گرفتار کر کے چوری شدہ4موٹر سائیکل اور1 موٹر سائیکل رکشہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی آئی اے نے ضلعی پولیس آفیسر بہاولنگر شارق کمال صدیقی کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے (03)کس ملزمان محمد عمران، محمد عبداللہ اور محمد رمضان سکنہ اڈا لوہارکا کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے (04)عدد موٹر سائیکل اور(01) موٹر سائیکل رکشہ برآمدکر لیا۔

ابتدائی تفتیش میں یہ سامنے آیا ہے کہ ملزمان منشیات کے عادی ہیں اور اپنا نشہ پورا کرنے کیلئے گلی محلوں میں گھروں کے باہر کھڑے ان لاک موٹر سائیکل چوری کرتے ہیں او رانہیں فروخت کر کے اپنا نشہ پورا کرتے ہیں۔ ڈی پی او بہاولنگر شارق کمال صدیقی نے سی آئی اے کو کارکردگی مزید بہتر بنانے اور ضلع کے تھانہ جات کو سی آئی اے کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے اور انہیں جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں