بہاولنگر‘ اعلی کارکردگی دکھانے پر ڈی پی او نے ڈی ایس پی سجاد ٹیکا کو نقد انعام سے نوازا

بدھ 30 ستمبر 2015 12:43

بہاولنگر۔ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شارق کمال صدیقی نے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے ڈی ایس پی صدر سرکل سجاد ٹیکا کو نقد انعام سے نوازا ہے۔صدر سرکل بہاولنگر میں تھانہ صدر ،تھانہ تخت محل اور تھانہ مدرسہ کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔تھانہ بی ڈویژن میں گزشتہ ماہ ساٹھ ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔

تفصیل کے مطابق تھانہ تخت محل کے علاقہ میں پولیس سے بھاگے ہوئے بدنام زمانہ ڈکیت کاشف عرف کاشی سمیت دو افراد سے بڑی جانفشانی کے ساتھ مقابلہ کیا ۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجہ میں دونوں مفرور ملزمان کیفر کردار کو پہنچ گئے۔اسی طرح صدر سرکل پولیس نے مدعیان کی حق رسی اور ان کی دہلیز تک انصاف کی فراہمی کے لئے جو اقدامات اٹھائے وہ قابل تعریف ہیں ۔گزشتہ روز ڈی پی او شارق کمال صدیقی نے اردل روم میں پولیس حکام کی ناقص تفتیش سمیت دیگر غیر قانونی اقدام پر سزائیں دینے کے ساتھ ساتھ اچھی کارکردگی کے حامل پولیس افسران وملازمین کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کے سلسلے کی بھی روایت ڈال دی ہے ۔

اسی سلسلہ کی ایک کڑی میں ماہانہ کارکردگی کی منعقدہ تقریب میں ڈی پی او شارق کمال حسن کارکردگی دکھانے والے ڈی ایس پی صدر سرکل سجاد ٹیکا کو انعام سے نوازا ہے ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں