بہاولنگر‘تھانہ ڈاہر نوالہ پولیس کی کاروائی نو سر باز گرفتار

بدھ 10 فروری 2016 15:23

بہاولنگر،ہارون آباد،ڈاہر نوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) تھانہ ڈاہر نوالہ پولیس کی کاروائی نو سر باز گرفتار- تفصیل کے مطا بق چک نمبر 130مراد میں محمد بشیرولدعمر دین سے چار نو سر باز نے پیسوں کو ڈبل کر نے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے کی رقم ہتھالی ڈاہر نوالہ پولیس کے ایس ایچ او ندیم اقبال نے اپنے عملے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے تین نو سر باز کو پکڑ لیا ایک فرار ہو نے میں کا میاب ہو گیا ملزمان کے قبضہ سے نوٹ بنانے والی ڈائیاں اور سفید کا غذ برآمد بھی ہوئے ہیں مقدمہ درج کر لیا گیا مزیدکاروائیکے لئے پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں