ایسٹر کے دن بے گناہ لوگوں کی ہلاکت انتہائی تکلیف دہ اور دردناک بات ہے ‘ڈاکٹر عظیم عامر

جمعرات 31 مارچ 2016 12:58

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) ڈاکٹر عظیم عامرنے کہا ہے کہ ایسٹر کے دن بے گناہ لوگوں کی ہلاکت انتہائی تکلیف دہ اور دردناک بات ہے ۔

(جاری ہے)

گلشن اقبال پارک میں کھلنے والے پھولوں کو مسلنے والے درندے انتہائی سخت سزا کے حقدار ہیں امن راہنماؤں طاہر کریم، طارق حفیظ، ساجن بھاٹیا، طارق چوہدری، موتی لال، خاور ، وسیم سرو ر عرفان اور ڈاکٹر عامر عظیم نے سانحہ لاہور پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ ایسا گھناؤنا عمل کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے اس موقع پر سانحہ گلشن پارک لاہور میں شہید ہونے والوں کے لئے دعائیں کیں گئیں اور ان کے پسماندگان کو صبر اور ہمت سے کام لینے کی درخواست بھی کی۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں