فورٹ عبا س روڈ موٹر سائیکل کی ٹکر سے ایک شخص زخمی پنچائیت میں دل کا دورہ پڑنے سے ایک شخص جاں بحق

جمعہ 6 مئی 2016 12:57

بہاولنگر ،ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) فورٹ عبا س روڈ موٹر سائیکل کی ٹکر سے ایک شخص زخمی پنچائیت میں دل کا دورہ پڑنے سے ایک شخص جاں بحق روڈ ایکسڈینٹ میں کونسلرکا بیٹا اور ویگن کو گاڈی کی ٹکر سکول ٹیچرز سمیت متعدد زخمی ہو گئیں تفصیل کے مطا بق دوران پنچا ئیت تھانہ میں دل دورہ پڑنے سے ایک شخص جانبحق ہو گیا مشہور تاجر ملک فتح محمد گزشتہ روزشام تھانہ سٹی بی ڈویژن میں ایک پنچائیت میں شامل تھا کہ دل کا دورہ پڑ گیا دوسرے واقع میں فورٹ عبا س روڈ اوکاڈہ بیکری کے قریب موٹر سائیکل سوار نے ایک بزرگ کو ٹکر مار دی سے وہ زخمی ہو گیا دوسرے واقع میں سابق کونسلر ملک لیاقت کا بیٹا شہزاد گاڈی کی ٹکر سے جانبحق ہو گیا ایک اور واقع میں ہارون آباد روڈ پر سکول وین کو گاڈی نے ٹکر مار دی جس سے پانچ خواتین ٹیچرز سمیت آٹھ زخمی ہو گئے ایک اور واقع میں تھانہ شہر فرید کی حدود دلہ عاکوکا میں خاوند مبینہ طور پر گھر یلو ناچاقی پر اپنی بیوی کو نشہ آور چیر کھلا کر سوتے ہوئے کلہاڈی کے وار کر کے ابدی نیند سلا دیا مزید کاروائی کیلئے پولیس مصروت تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں