منچن آباد،شہر بھر میں پانی نایاب، گندے اور بدبو دار پانے سے بیماریاں پھیلنے لگیں

ہفتہ 24 ستمبر 2016 13:19

منچن آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 ستمبر۔2016ء ) شہر بھر میں پانی نایاب، گندے اور بدبو دار پانے سے بیماریاں پھیلنے لگیں ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں روزبروز اضافہ،حکام بالا مسئلے کا فی الفور حل نکالیں عوامی حلقوں کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق بہاولنگر شہر ،فاروق آباد،ماڈل ٹاؤن،بستی صدر دین،محلہ امیر کوٹ و گرد و نواح میں پانی نایاب ہو گیا ہے ۔

نہانے اور وضو کرنے کو تو درکنار عوام کو پینے کا پانی تک میسر نہ ہے۔اگر کوئی غلطی سے پانی کی موٹر چلا بھی بیٹھے تو سیوریج کے بدبودار پانی سے سانس لینا تک دشوار ہو جاتا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سیوریج ملے پانی کی تھوڑی مقدار بھی ہیپا ٹائٹس،ٹی بی و دیگر موذی امراض کو جنم دینے کا سبب بن سکتے ہیں جبکہ ضلع بھر کے اسپتالوں میں بھی مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ دیکھنے کو آ رہا ہے۔

(جاری ہے)

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں سے اس بابت متعدد بار شکایات کیں مگر کسی قسم کی کوئی شنوائی نہ ہوئی ہے۔اداروں میں بیٹھے بھیرئیے حکومتی فنڈ کے اربوں روپے ہضم کرکے صرف اپنی تجوریاں بھر نے میں لگے ہوئے ہیں۔عوامی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ اس عوامی مسئلے کا نوٹس لیتے ہوئے فی الفور سدباب کیا جائے ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں