ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرکوئی رعایت نہیں ہے۔ٹریفک پولیس بہاولنگر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 6 اکتوبر 2016 19:32

چشتیاں(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔06اکتوبر2016ء) :ٹریفک پولیس بہاولنگر کے ڈی ایس پی امجد محمود کمبوہ کی قیادت میں ٹریفک پولیس چشتیاں کے سب انسپکٹر چوہدری فضل کریم ،سب انسپکٹر محمد یوسف خاں ، اے ایس آئی محمد الطاف اور دیگر سٹاف نے ٹریفک قوانین کی بریفنگ کے سلسلہ میں ٹرانسپورٹروں کے ساتھ میٹنگ کی ۔ جس پر انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کریں تاکہ اتفاقی حادثات کی روک تھام ہو سکے اور دوسری پریشانیوں سے بھی بچ سکیں۔

(جاری ہے)

کیونکہ ہم سب پر فرض ہے کہ ہم اپنے ملک کے قوانین کی پاسداری کریں اس امر کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے ملاقات کے دوران کی ۔اس موقع پر چوہدری فضل کریم نے بتایا کہ منہاج ٹریول اڈا کے سامنے سڑک پر گاڑیوں کو کھڑے نہیں ہونے دیا جا رہا جبکہ چمن بازار رابطہ سڑک ہائی وے روڈ پر آٹو رکشہ کے سٹینڈ بھی ختم کر دیے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک جام کا مسئلہ ختم ہو گیا ہے ۔اس کے علاوہ شہر میں ون وے سڑکات بننے کی وجہ سے ون وے پر عملدرآمد سختی سے کرایا جا رہا ہے ۔ ون وے کی خلاف ورزی اور ٹریفک کی خلاف ورزی پر کسی سے رعایت نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے بتایا کہ سنی فلائنگ کوچ ہائی کورٹ کے حکم سے بند ہے لیکن وہاں پر ویگنیں کھڑی ہوتی تھیں جن کے خلاف سخت نوٹس لیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں