بہاولنگر، پنجاب میں پھٹی کا سیزن شروع ہوتے ہی سانس کے مر یضوں میں دوگنا اضافہ

جمعرات 25 ستمبر 2008 15:28

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 25ستمبر 2008ء) جنوبی پنجاب میں پھٹی کا سیزن شروع ہوتے ہی سانس کے مر یضوں میں دوگنا اضافہ ۔ہسپتالوں میں الر جی اور سانس کی مختلف بیماریوں میں مبتلا مر یضوں کا رش بڑھنے لگا ۔تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب میں زیادہ تر کپاس کی کاشت کی جاتی ہے ۔کپاس کا سیزن شروع ہوتے ہی کارخانوں ،فیکٹریوں اور غلہ منڈی وغیرہ سے روئی کے چھوٹے چھوٹے زرات ہوا سے اڈ کر انسانی صحت کو متاثر کرتے ہیں ۔

روئی کے زرات کی بدولت شہری زیادہ تر الر جی اور سانس کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونا شروع ہو جاتے ہیں جسکی بدولت مقامی ہسپتالوں میں سانس کی بیماریوں میں مبتلا مر یضوں کا رش بڑھ جاتا ہے ۔اس سلسلہ میں شہری علاقوں کے رہائشی ناظم قمر الزمان ملہی ،راؤ ریا ض اعجازی ،رائے جہانزیب رومی، حافظ عبد الر شید ،اختر حسین ،راؤ احمد حسن ،ملک کاشف ،نجیب اللہ ،سعود مجید چغتائی ،بابر اعوان ،شوکت ،انور ،زاہد مجید ،امجد ،اشرف ،رفیق ،زاہد حسین انجم ودیگر کا کہنا ہے کہ فیکٹریوں میں ٹر یٹ مینٹ پلانٹ نہ ہونے کی وجہ سے روئی کے زرات ہوا کے زریرے انسانی پھپھڑوں پر مضر اژرات مر تب کرتے ہیں اگر تمام فیکٹریوں میں ٹر یٹ منٹ پلانٹ نصب کرنا ضروری قرار دے دیا جائے تاکہ شہری سانس کی مختلف بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ روئی کے ہر سیزن کے شروع میں عوام اس بارے افسران بالا کے سامنے رونا دھونا شروع کر دیتے ہیں لیکن تمام سیزن کوئی افسر ان شکایات پر کان نہیں دھرتا ۔ اس طر ح سیزن گزر جاتا ہے لیکن اپنے پیچھے انسانی زند گیوں کا مہلک اژرات مر تب کر جاتا ہے انہوں نے گورنر پنجاب ، وزیر اعلیٰ پنجاب ،وزیر اعظم پاکستان اور صدر پاکستان سے اپیل کی ہے کہ خدارا ہمارے حال پر رحم کرو اور جلد سے جلد اس مسلئے کو حل کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں