کاشتکار حضرات ایک ایکڑ سونف کی کاشت کے لئے 4سے 5کلو بیج استعمال کریں،چوہدری مقصود

جمعرات 25 ستمبر 2008 15:29

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 25ستمبر 2008ء ) کاشتکار حضرات ایک ایکڑ سونف کی کاشت کے لئے 4سے 5کلو بیج استعمال کریں ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈسٹر کٹ آفیسر زراعت توسیع چوہدری مقصود احمد نے ڈسٹر کٹ الیکٹرانک میڈیا یونین بہاولنگرآفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ کاشتکار سونف کی کاشت بروقت کریں اور موزوں طر یقہ کاشت اپنائیں تاکہ زیادہ پیدا وار حاصل کی جا سکے ۔

(جاری ہے)

کاشت کے لئے زرخیز چکنی مٹی والی زمین کا انتخاب کریں ۔سیلابہ زمینوں میں بغیر پانی کے یہ فصل اچھی کاشت دیتی ہے سونف کی کاشت کے لئے موزوں وقت شروع اکتوبر سے وسط نومبر تک ہے کاشت سے قبل تین چار مر تبہ ہل چلا کر زمین کو ہموار کیا جائے اور گوبر کی گلی سڑی کھاد 10سے 12گڈے فی ایکڑ ڈال کر زمین کے ساتھ ملا دی جائے اور تب فی ایکڑ کاشت کے لئے سونف کا بیج 4سے 5کلو استعمال کیا جائے ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں