بہاولنگر ،دومسلح افراد نے یو بی ایل عملہ کو یرغمال بناکر82 لاکھ41روپے لوٹ لیے

جمعہ 31 اکتوبر 2008 15:07

بہاولنگر(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین31کتوبر2008 )دونامعلوم مسلح افراد یو بی ایل کے گارڈ اور عملہ کو یر غمال بنا کر تقر یبا 82لاکھ 41ہزار چھ سو روپے لوٹ کر فرارہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ صبح دس بجے کے قر یب یو بی ایل ڈاہر انوالہ برانچ میں موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم مسلح افرادآئے جنہوں نے آتے ہی گارڈ سے گن چھین کر بینک میں موجود تمام عملہ کو یر غمال بنا کر باتھ روم میں بند کر دیا ۔

منیجر اور بینک کشئیر کو ساتھ لیکر بینک میں موجود رقم 82لاکھ 41ہزار 6سو روپے چھین کر اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی اطلاع پر مقامی پولیس کے ایس ایچ او عبید اللہ چوہدری موقع پر پہنچ گئے اور ڈاکوؤں کے تعقاب میں روانہ ہو گئے جبکہ ڈی پی او بہاولنگر عبد القادر قیوم بھی اطلاع پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور تمام حلات وواقعات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملزمان کو جلد سے ازجلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔دریں اثناء مقامی پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے وچئیر مین نیشنل کمیشن گورنمنٹ ریفارم پاکستان چوہدری عبد الغفور بھی موقع پر پہنچ گئے انہوں نے پولیس افسران کو ہدایات کی اس گھاؤنی واردات کے مر تکب افراد کو جلد از جلد ٹریس کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں