بہاولنگر ، قتل کے ملزم کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سز ا سنا دی گئی

جمعہ 19 دسمبر 2008 14:32

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔19دسمبر 2008 ء ) 12سالہ لڑکے کو قتل پر ملزم کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سز ا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولنگر طارق جاوید چوہدری نے تھانہ فورٹ عباس کے مشہور مقدمہ 12سالہ ارسلان کے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو عمر قید اور ایک لاکھ جرمانے کا حکم سنایا ہے ۔

(جاری ہے)

ملزم سلیم بٹ نے ڈیڑھ سال قبل فورٹ عباس میں ارسلان کے گھر میں داخل ہوکر زیادتی کے بعد ارسلان کے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا تھا ۔

وقوعہ کے روز مقتول کے والدین گھر پر موجود نہ تھے ۔ایڈیشنل سیشن جج بہاولنگر طارق جاوید چوہدری نے مقدمہ کی سماعت کے بعد جرم ثابت ہونے پر سلیم بٹ کو عمر قید اور ایک لاکھ جرمانے کا حکم سنایا ہے۔ جبکہ زیادتی کے جرم میں سلیم بٹ کو دس سال قید بامشقت بھی سنائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں