بہاولنگر ، کارکن ہی مسلم لیگ(ن) کا اثاثہ ہیں ، ہرگز نظرانداز نہیں کیا جائے گا ، ذوالفقارعلی کھوسہ

جمعہ 19 دسمبر 2008 14:34

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔19دسمبر 2008 ء )مسلم لیگ ن کے کارکن ہی دراصل جماعت کا اثاثہ ہے ،مشکل وقت میں ساتھ چلنے والے کارکنوں کو ہر گز نظر انداز نہیں کیا جائے گا ۔مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی کے لئے موثر حکمت عملی اپنائی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے مرکزی صوبائی صدر ذوالفقار علی کھوسہ نے ضلع بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے عہدے دران عبد الخالق ایڈوکیٹ ،سابق ایم پی اے ارشد لیڈر ،حافظ محمود الحسن ،سنئیر نائب ضلعی صدر احسن مر تضیٰ ،سٹی صدر مسلم لیگ ن یٰسین صدیقی ، لیبر ونگ مسلم لیگ ن پنجاب کے جوائنٹ سیکر ٹری محمد ایوب عالم سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع بہاولنگر میں مسلم لیگ ن کی پرانی تشکیل دی گئی تنظیمیں ہی اس وقت تک کام کریں گئی جبکہ تک کوئی نئی باڈی تشکیل نہیں دی جاتی ۔انہوں نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ان کارکنان یا عہدے دران کو ہر گز پس پشت نہیں ڈال سکتے جنہوں نے مشکل وقت میں جماعت کا ساتھ دیا ہے ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں