بہاولنگر ‘ شب معراج النبیؐ عقیدت و احترام سے منائی گئی مختلف مقامات پر نماز فجرکے بعد خصوصی دعائیں مانگی گئیں

منگل 25 اپریل 2017 13:35

بہاولنگر ‘ شب معراج النبیؐ عقیدت و احترام سے منائی گئی مختلف مقامات پر نماز فجرکے بعد خصوصی دعائیں مانگی گئیں
بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2017ء) شب معراج النبیؐ عقیدت و احترام سے منائی گئی مختلف مقامات پر نماز فجرکے بعد خصوصی دعائیں مانگی گئیں شب معراج النبیؐ کے موقع پر علماء کرام نے شب معراج کی اہمیت پر روشنی ڈالی کئی مساجد میں صبح سحری کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نے سحری کے بعد روزہ رکھا علماء کرام نے شب معراج کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی بہاولنگر اور گردونواح میں مساجد کو برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا اسی طرح مختلف مقامات پر محافل نعت خوانی و قرات کے مقابلہ جات بھی ہوئے جو رات بھر جاری رہے اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں