بہاولنگر، رشتہ نہ دینے کی رنجش چچازاد بھائیوں کا غنڈوں کے ہمراہ تایازاد پر تشدد

ملزمان نے کان کاٹ ڈالا،مضروب ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگر میں موت وحیات کی کشمش میں مبتلا،خاندان کو قتل کی دھمکیاں

جمعرات 27 اپریل 2017 22:33

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2017ء) رشتہ نہ دینے کی رنجش چچازاد بھائیوں نے غنڈاعناصرافراد کے ہمراہ اپنے تایازاد پر تشدد ۔ملزمان نے کان کاٹ ڈالا، قبل ازیں اس تنازع میں ملزمان نے اپنے حقیقی والد کا قتل کر چکے ہیں مضروب ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگر میں موت وحیات کی کشمش میں مبتلاہمارے تمام خاندان کو قتل کی دھمکیاں مضروب کے بھائی محمد اعظم کی پریس کلب میکلوڈگنج میں دھائی وزیراعلٰی سے تحفظ اور ملزمان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق میکلوڈگنج کا رہائشی خالد کھرل کسی کام سے بستی اچاڑکی گیا ہواتھا ملزمان منظور احمد ارشد اللہ یار جنکی خالد سے رشتہ نہ دینے کی رنجش چلی آرہی تھی انہونے اپنے چچازاد خالد کھرل کو زبردستی موٹرسائیکل پر بیٹھا کر اپنی بستی بدری نرائن پورہ لے گئے وحشیانہ تشدد کاکا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

کان کاٹ دیا گلے میں رسی ڈال کر کتے کی طرح کلے سے باندھ کر شدید تشدد کرتے رہیبرلب سٹرک شارع عام پر یہ ظلم کی داستان رقم ہوتی رہی ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے رہے جس کی وجہ سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیاکسی میں جرئات نہ تھی جو انہیں روک ٹوک سکے منچن آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر رسیوں سے جکٹرے خالد کوزخمی حالت اکھلوایا ۔

دو ملزمان موقع سے گرفتار ہو گئے جبکہ دیگر افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے مضروب شدید زخمی حالت میں دسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگر میں زیر علاج ہے مضروب کے بھائی محمد اعظم نے پریس کلب میکلوڈگنج کے صحافیوں کو بتایا کہ ملزمان اسی رنجش کی وجہ سے قبل ازیں اپنے حقیقی والد کا قتل بھی کر چکے ہیں محمد اعظم نے بتایا کہ ملزمان دہشت کی علامت ہیں ہمارے گھر کے تمام افراد کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ہماری جان کو خطرہ ہے اپنے والد کا قتل ان کا کچھ نا بگاڑ سکا جسکی وجہ سے انکے حوصلے بلند ہیں ہماری وزیراعلٰی پنجاب سے درخواست ہے کہ ہمیں انملزمان سے تحفظ دلایا جائے اور انکو کیفر- کردارتک پہنچایا جائے جبکہ مقامی پولیس ملزمان کے ساتھ سازبازکیئے ہوئے ہے رشوت کی چمک سے ہماری ایف۔

ائی۔آر جو بنتی تھی وہ نہیں کاٹی گئی وزیراعلی پنجاب سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے اوپر ظلم کرنے والے ملزموں کو فوری گرفتار کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں