بہاولنگر، گھریلو حالات سے تنگ خاتون نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

پیر 8 مئی 2017 21:43

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2017ء)گھریلو حالات سے تنگ خاتون نے زندگی کا خاتمہ کرلیا،زنتون بی بی نے گلے میں پھندے ڈال کر خود سوزی کی،پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق تھانہ بی ڈویثرن کے علاقہ فاروق آباد گلی نمبر20 کی رہائشی زنتون بی بی زوجہ محمد عظیم نے گھریلو حالات سے تنگ آکر گلے میں پھندے ڈال کر خودسوزی کرلی،اہل علاقہ کے مطابق زنتون بی بی کے گھریلو حالات اکثر خراب رہتے تھے اکثراسی بات پرگھر میں لڑائی ہوتی تھی،پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردی ۔

پولیس کے مطابق خاتون کی ہلاکت خودسوزی نظر آرہی ہے میڈیکل رپورٹ اور مزید تحقیقات کے بعد ہی درست وجہ معلوم ہوسکے گی۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں