بہاولنگر،بستی دھرمے والی کاٹ میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی حالت غیر ہو گئی، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل

جمعہ 26 مئی 2017 20:04

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء)بستی دھرمے والی کاٹ میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی حالت غیر ہو گئی ۔متاثرہ خاند ان کو ریسکیو 1122طبی امداد دے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے نواحی علاقہ بستی دھرمے والی کاٹ کے رہائشی 45سالہ شاہ محمد اور اس کے چھ بچوں نے زہریلا کھانا کھایا جس کی وجہ سے ان کی حالت غیر ہو گئی ۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ خاندان کو طبی امداد دے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ۔جہاں پر ان کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔زہریلا کھانا کھانے سے حالت غیر ہونے والوں میں 45سالہ شاہ محمد ،18سالہ عابدہ،16سالہ ساجدہ ،10سالہ عابد8محمد عدیل اور 5سالہ محمد ماجد شامل ہیں۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق یہ خاند ان گیسٹرو کے مرض میں مبتلا ہوا ہے جس کی وجہ سے ان کی حالت غیر ہوئی ان کا علاج و معالجہ کیا جارہا ہے ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں