بہاونگر ،ْ میکلورڈ گنج میں گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر باپ نے دو بیٹیوں کو گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی

منگل 15 اگست 2017 20:36

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2017ء) میکلورڈ گنج میں گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر باپ نے دو بیٹیوں کو گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بہاول نگر کے علاقے میکلورڈ گنج میں ریاض قاضی نامی شخص نے بیٹیوں کو گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد خود بھی گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ۔ پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے پیش آیا ،ْہلاک شخص کی بیوی جھگڑے کے بعد خاوند سے روٹھ کر میکے چلی گئی تھی۔ ریاض قاضی نے آئے روز گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر نہ صرف اپنی بیٹیوں کو قتل کردیا بلکہ خود بھی خودکشی کرلی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں