سی ٹی ڈی بہاولنگر نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا، 3دہشتگرد گرفتار ، دھماکہ خیزمواد برآمد

پیر 25 ستمبر 2017 20:09

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء)کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) بہاولنگر نے کاروائی کرتے ہوئے 3دہشتگردوں کو گرفتار کرکے دھماکہ خیزمواد برآمد کرلیا،تینوں افراد دہشتگردی کی کاروائی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

(جاری ہے)

پیر کو سی ٹی ڈی بہاولنگر نے کاروائی کرتے ہوئے 3دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا،اورانکے قبضے سے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا،دہشتگردوں میں عمران،ادریس اور حبیب اللہ شامل ہیں جو دہشتگردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں