بہاولنگر ضلع کی تحصیل ہارون آباد کو ضلع کی سب سے چھوٹی تحصیل کا درجہ حاصل ہو گیا

جمعرات 23 نومبر 2017 13:00

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء)بہاولنگر ضلع کی تحصیل ہارون آباد کو ضلع کی سب سے چھوٹی تحصیل کا درجہ حاصل ہو گیا ۔ تحصیل ہارون آباد تقر یبا 50ہزار ایکڑ رقبہ سے محروم ہو گئی۔39چکوک کو نئی بننے والی تحصیل ڈاہرانولہ میں ضم کر دئیے گئے ۔تا حال ڈاہرانوالہ کو بطور تحصیل نو ٹیفیکشن جاری نہیں ہوا ۔ ہارون آباد کو ضلع کا درجہ دیکر ڈاہرانوالہ ،فورٹعباس اور مروٹ کو اس ضلع کی تحصیلیں قرار دینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کو ضلع بنائو تحریک کے بانی رائو شفیق الر حمن نے گزشتہ روز چوک فوارہ ہارون آباد میں احتجاجی تحر یک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کتنی بد قسمتی کی بات ہے کہ تحصیل ہارون آباد کو 39چکوک اور50ہزار ایکڑ رقبہ سے محروم کر دیا گیا ہے جبکہ اس سلسلہ میں مقامی ایم این اے اور ایم پی اے کی خاموشی معنی خیز ہے ۔

(جاری ہے)

اگر ہارون آباد کو ضلع کا درجہ دیا جائے تو پھیر اس بات میں کوئی قبا حت نہ ہے کہ اس کا رقبہ کاٹ کر ڈاہرانولہ تحصیل میں ضم کر دیا جاتا لیکن یہاں پر الٹی گنگا بہا دی گئی کہ تحصیل چشتیاں کی سب تحصیل ڈاہراوالہ کو تحصیل کا درجہ دیکر رقبہ ہارون آباد کی دو قانون گوئیاں یتیم والہ وجوڈکا والہ کو ڈاہرانوالہ تحصیل میں شامل کر دیا گیا ہے لیکن ہم ایسیا ہر گز نہیں کرنے دے گئے اور جب تک ہارون آباد کو ضلع کا درجہ نہیں دیا جاتا اس وقت تک ہم ہر گز اس تحصیل سے زیادتی نہیں ہونے دے گئے اور اپنے مطالبات منوانے تک ہم ایسے اپنی آواز بلند کرتے رہ گئے -

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں