ضلع بہاولنگر کی نہروں میں سیوریج کا غلیظ،بدبو دار اور فیکٹریوںکا کیمیکل ملامضر صحت پانی چھوڑ نے سے لاکھوں زند گیاں دائو پر لگ گئیں

بدھ 14 فروری 2018 13:41

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) ضلع بہاولنگر کی نہروں میں سیوریج کا غلیظ،بدبو دار اور فیکٹریوںکا کیمیکل ملامضر صحت پانی چھوڑ نے سے لاکھوں زند گیاں دائو پر لگ گئیں ۔لاکھوں ایکڑ گندم کی فصل تباہ ہونے کا خدشہ ۔مضر صحت پانی کے باعث نہر صادقیہ واس سے ملحقہ نہریں گندے نالے کی شکل اختیار کرگئی ۔30لاکھ نفوس پر مشتمل ضلع بہاولنگر یہ زہر یلا پانی پینے پر مجبور انتظامیہ خاموش۔

پانی فصلوں کو بھی سیراب کرنے کے لئے نقصان کا موجب بن رہا ہے بعض مقامات پر کھیتوں کوپانی لگانے سے سینکڑوں ایکڑ کاشتہ فصل گندم خراب ہو گئی ہے ۔ کسان وکاشتکار شدید پریشان ، اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق نہر صادقیہ ہارون آباد،فورٹ عباس تحصیل سمیت ضلع بہاولنگر کی تمام نہروں کو پانی مہیا کرتی ہے جن کے پانی سے لاکھوں ایکڑ اراضی سیراب اور لاکھوں انسانوں کیساتھ جانور بھی اسی پانی کو پینے کے لئے استعمال کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

سالانہ وارہ بندی کے بعد نہر صادقیہ میں سیوریج کا غلیظ،بدبو دار اور فیکٹریوںکا کیمیکل ملامضر صحت پانی چھوڑ دیا گیاہے جس کے باعث نہر صادقیہ اور اس سے نکلنے والی ذیلی نہریں جن میں ہاکڑہ ،ون آر ،فائیو آر ،مراد ،فتح ،سیکس آر ،سیون آر ،ایٹ آر ،فور آر وغیرہ اگندے نالے کی شکل اختیار کر چکی ہیں ۔مشالی کسان فورم یونین کے مر کزی صدر مصدق چٹھ ایڈوکیٹ و مقامی کاشتکاروں محمد بوٹا ،محمد حسین ،فدا حسین ،محمد ارسلان ، اقبال ،یٰسین و دیگر نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ خدا خدا کرکے دو ماہ کے بعد پانی آیا ہے وہ بھی انتہائی غلیظ ،بد بودار اور فیکٹریوں کا کیمیکل ملا ہوا جو نہ فصلوں کے لئے اور نہ ہی جانداروں کے لئے مفید ہے ۔

مجبوراً ہی نہروں میں آنے والا مضر صحت پانی لگانے اور پینے مجبور ہیں جس کے باعث کسان و کاشتکار وں میں بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ پیدا ہوگیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سیکر ٹری اطلاعات سابق ایم پی اے چوہدری شوکت محمود بسراء ایڈوکیٹ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اس ضمن میں کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں صاف پانی بارے چیف جسٹس کے ازخود نوٹس پر ہم فر یق بن رہے ہیں کیونکہ اس وقت بہاولنگر ہارون آباد فورٹ عباس سمیت جنوبی پنجاب کیلوگ گندا پانی پینے سے مر رہے ہیں اور حکومت نے تمام دریائوں میں وسطی پنجاب کے گندے نالوں اور فیکٹریوں کا پانی پھینکنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور یہی پانی جنوبی پنجاب کی عوام کو پینے کے لئے دیا جا رہا ہے ہم اس مسلہء پر عرصہ دراز سے چیخ رہے ہیں لیکن تخت لاہور سننے کو تیار تک نہ ہے ۔

اس لئے ہمیں شہباز شریف سے اس بارے کوئی امید نہ ہے لیکن عدلیہ داد رسی کرے گئی ۔انہوں نے مزید کہا کہ کروڈوں روپے بہل صفائی کے حوالہ سے ہڑپ کر دئیے گئے جبکہ نہروں میں بہل صفائی نہ ہو سکی ہے اور اسی طرح نہروں کو پختہ کرنے کے عمل میں بھی کروڈوں کی کر پشن منظر عام پر آچکی ہے جو کہ عوام کے ساتھ سراسر زیادتی کے مترادف ہے اسکا بھی عدلیہ کو نوٹس لینا چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں