بہاولنگر،جموں کشمیر موومنٹ کی جانب سے کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی ریلی

پیر 2 اپریل 2018 18:30

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2018ء) جموں کشمیر موومنٹ کی جانب سے کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ریلی میں جموں کشمیر موومنٹ کے رہنمائوں ،سول سوسائٹی سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اقوام متحدہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم و بربریت کا نوٹس لے ،مظاہرین کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے کشمیر میں نہتے مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف جموں کشمیر موومنٹ کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ریلی مسجد شہداء سے کالج روڈ سے شروع ہوئی اور کمرشل کالج چوک،بلدیہ روڈ ،رفیق شاہ چوک،ستلج پارک چوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب بہاولنگر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ۔ریلی کے شرکاء ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی فوج کیخلاف نعرے درج تھے ۔

(جاری ہے)

جموں کشمیر موومنٹ کے رہنمائوںسعید عامر، رانا سیف اللہ،حافظ ابرارالرحمن طلحہ ،حافظ عبد الحنان ناطق،ڈاکٹر ذیشان سمیت دیگر نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی رشہ رگ ہے آج اس رشہ رگ خون بہہ رہا ہے جس کو پوری دنیا کے مسلمان برداشت نہیں کر سکتے ۔تمام مسلمان مل کر اس قتل عام کو روکیں ۔مقررین نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اقتدار کے ایوانوں میں کشمیری مسلمانوں کے حق میں آواز بلند نہیں کی جارہی جس کی اشد ضرورت ہے اورکشمیر میں نہتے مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف حکومت کی خاموشی معنی خیز ہے ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں