نواز شریف تشویشناک حالت میں بیوی کو چھوڑ کر وطن واپس آرہے ہیں ،ْشہباز شریف

احتساب عدالت کے جج نے خود کہا کہ نواز شریف نے کرپشن نہیں کی ہے، ہم پر جھوٹے الزامات لگائے جاتے ہیں ،ْ2013 میں بجلی 20، 20 گھنٹے جاتی تھی مگر واپس نہیں آتی تھی، اب صورت حال بہت بہتر ہے ،ْ دن رات جھوٹ بولنے والے کو پاکستان کا وزیراعظم بناؤ گی ورکرز کنونشن سے خطاب

اتوار 8 جولائی 2018 21:30

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی اہلیہ کو زندگی اور موت کی کشمکش میں چھوڑ کر وطن واپس آرہے ہیں کیوں کہ ان کے دل میں قوم کی بہت محبت ہے، الزام تراشی اور جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کو عوام 25جولائی کو مسترد کر دے گی ،بجلی کی لوڈ شیڈ نگ کے بعد سب سے بڑا چیلنج اب پانی کا مسئلہ ہے بھاشا ڈیم پر 12ارب ڈالر خرچ ہو نگے ،عوام کے تعاون سے حکومت ملتے ہی بھاشا ڈیم کی تعمیر پر تر جیحی بنیادوں پر کام شروع کروائے گئے ،2013ء میں بیس بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈ نگ ہو تی تھی لیکن اگر آج یہ بجلی کی لوڈ شیڈ نگ کا مسئلہ حل نہ ہوا ہوتا تو ہم عوام کے سامنے ووٹ نہ مانگ رہے ہوتے اور نہ ہی جلسے کر رہے ہوتے ۔

(جاری ہے)

لوڈشیڈ نگ کا مسئلہ بھی ہم نے میاں نواز شریف کی قیادت میں دن رات محنت کر کے حل کیا اور اب پانی کامسئلہ بھی ہم ہی حل کریں گے ۔نواز شریف نے پاکستان کو اٹیمی قوت بنایا ملک بھر میں امن وامان قائم کیا اور ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا اور اب بھی پیٹ کا ٹیں گئے کپڑے بیچے گے اور بھا شا ڈیم بنائے گے ہندوستان ہمارے دریائوں پر ڈیمز بنا رہا ہے وہ ہمارا جنگی بنیادوں پر ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتا اگر بھارت اپنے چولستان کو سر سبز بنا سکتا ہے تو ہم کیو نہیں اپنے چولستان کو ہرا بھرا بنا سکتے چولستان میں ہزاروں ایکڑ زمین بنجر پڑی ہے ۔

بجلی کے ہزاروںمیگا واٹ کے منصوبے تین چار سال میں مکمل ہو جائیں گے ۔میاں نوازشریف اپنی اہلیہ کو زند گی اور موٹ کی کشمکش میں چھوڈ کر عوام کی محبت میں 13جولائی کو وطن واپس آرہے ہیں ۔بہاولنگرمیں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے تعلیم کا بہتر ین نظام دیا انڈ ومنٹ فنڈ سے یتیم بچوں نے فائدہ اٹھا یا بہاولپور میں بہترین امراض دل کا ہسپتال بنایا اور دانش سکول قائم کئے اور اب بھی ہارون آباد کی عوام سے وعدہ کرتا ہوں جیت کر ہارون آباد میں چشتیاں سے بہت بہتر دانش سکول بنائوں گا ۔

یہاں پر ایک بات ضرور کرنا چاہتا ہوں کہ اگر کوئی مجبوری سے ن لیگ چھوڈ کر لوٹا بنا ہے تو اس کے لئے دعا کرتا ہوں کہ اللہ اسکی حفاظت فر مائے اور اگر کوئی صرف لوٹ مار کے لئے لوٹا بنا ہے تو عوام اسکا استحصال ضرور کریں ۔طاہر بشیر چیمہ نے بہت فنڈز لئے لیکن اب لوٹا بن گیا ہے عوام سب جانتی ہے اسی طر ح اعجاز الحق نے کبھی تر قیاتی کاموں کے حوالہ سے مجھ سے فنڈز نہیں مانگے لیکن اب ہارون آباد سمیت ضلع بہاولنگر کے تمام تر مسائل حکومت میں آنے کے بعد تر جیحی بنیادوں پر حل کرنا میرا فر ض ہے جنوبی پنجاب کو وسطی پنجاب کے مد مقابل تر قیاتی کاموں کے حوالہ سے لانا میری خواہش ہے اور ان شاء اللہ تعالیٰ عوام 25جولائی کو شیر پر مہر لگا کر ن لیگ کے امیدواروں کو کامیاب کرے اور ملک کی ترقی کے لئے ہمارے شانہ بشانہ چلے اس موقع پر سابق وزیر اعظم پنجاب وصدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف نے نھنے فر شتے گانا گنگناتے رہے اور شر کاء کو بار بار آئی لو یو بھی کہتے رہے جس سے شر کاء نے ان کو خوب تالیاں بجا کر اور نعر ے لگا کر داد دی ۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے راہنماء میاں نور الحسن تنویر ،سابق ایم پی اے چوہدری محمد ارشد لیڈر ،ڈاکٹر مظہر اقبال ،شکیل بشیر ،سابق ایم پی اے احسان الحق باجوہ ،سابق ایم پی اے زاہد اکرم ،سابق ایم پی اے صوفی اکرم ،سابق ایم این اے میاں عالم داد لالیکا ،سابق ایم پی اے چوہدری کاشف محمود ،سابق ایم پی اے رانا عبد الرئوف ودیگر راہنماء بھی موجود تھے ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں