بہاولنگر میں سوئے ہوئے خاندان پر تیزاب پھینک دیا گیا‘4 افراد جھلس کر زخمی

تشویش ناک حالت کے باعث تیزاب گردی کا شکار دونوں لڑکیوں کو ملتان ریفر کر دیا گیا

منگل 10 جولائی 2018 12:00

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جولائی2018ء) بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں میں نامعلوم ملزمان نے ایک گھر میں گھس کر سوئے ہوئے خاندان پر تیزاب پھینک دیا، واقعے میں 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تیزاب پھینکنے کا واقعہ غریب محلہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے ایک محنت کش اللہ دتہ کے گھر میں گھس کر سوئے ہوئے خاندان پر تیزاب پھینک دیا۔

واقعے میں 35 سالہ اللہ دتہ، اس کی 16سالہ بیٹی شازیہ، 14سالہ بیٹی رمشا اور 15 سالہ بھتیجا حیدر جھلس کر زخمی ہو گئے۔علاقہ مکینوں کی اطلاع پر پولیس نے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔تشویش ناک حالت کے باعث دونوں لڑکیوں کو ملتان ریفر کر دیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں