بہاولنگر ،ْ نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر سوئے ہوئے خاندان پر تیزاب پھینک دیا

منگل 10 جولائی 2018 17:34

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2018ء) صوبہ پنجاب کے شہر بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں میں نامعلوم ملزمان نے ایک گھر میں گھس کر سوئے ہوئے خاندان پر تیزاب پھینک دیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تیزاب پھینکنے کا واقعہ چشتیاں کے محلہ غریب میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نیایک محنت کش اللہ دتہ کے گھر میں گھس کر سوئے ہوئے خاندان پر تیزاب پھینک دیا۔

واقعہ میں 35 سالہ اللہ دتہ، اس کی 16 سالہ بیٹی شازیہ، 14 سالہ بیٹی رمشا اور 15 سالہ بھتیجا حیدر جھلس کر زخمی ہوگیا۔علاقہ مکینوں کی اطلاع پر پولیس نے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی تاہم تشویش ناک حالت کے باعث دونوں لڑکیوں کوملتان ریفر کردیا گیا۔دوسری جانب پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں