الیکشن میں ضابطہ اخلاق کے حوالے سے ڈی پی او کی زیر صدارت اجلاس

ہفتہ 21 جولائی 2018 17:26

بہاولنگر۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) الیکشن 2018 میں ضابطہ اخلاق کی پابندی کے حوالے سے ڈی پی او کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے پولیس افسران کی شرکت ،تفصیلات کے مطابق بھاولنگر الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل در آمد کروانے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مستنصر فیروز کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی ،اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ پرامن انتخابی عمل کے لیے پولیس افسران و ملازمين بھرپور کردار ادا کریں ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں