انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر 11امیدواروں کو لا کھوں کے جرمانہ عائد

ہفتہ 21 جولائی 2018 17:26

بہاولنگر۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ایس ڈی خالد نے ضلع بھر میںانتخابی ضابطہ اخلاق کی مجموعی طور پر 44 خلاف ورزیوں پر ایکشن لیتے ہوئے 11امیدواروں کو 4 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ ایک امیدوار کا کیس ریجنل الیکشن کمشنر کو بھجوایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ایس ڈی خالد نے ضلع بھر میں 25 امیدواروں کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وارننگ بھی جاری کی ہے ، مزید برآں ضلع بھر میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی پاداش میں 15مقدمات کا اندراج کرکے دس افرد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے ۔

ایس ڈی خالد نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے 7زیر التو ا کیسوں کی شنوائی کے لیے 20جولائی کی تاریخ بھی مقرر کی ہے ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں