بہاولنگر میں پولنگ سٹیشن پرشہدکی مکھیوں کاحملہ‘ انتخابی عملے کی دوڑیں لگ گئیں ‘پولنگ میں تاخیر

بدھ 25 جولائی 2018 11:50

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2018ء) بہاولنگر کے علاقہ منچن آباد کے حلقہ این اے 166 کے پولنگ اسٹیشن جہان پورہ پرشہدکی مکھیوں نے حملہ کر دیاجس کے باعث پولنگ تاخیر کا شکار ہو گئی۔

(جاری ہے)

منچن آباد کے حلقہ این اے 166 کے پولنگ اسٹیشن جہان پورہ پرشہدکی مکھیوں کے حملہ سے انتخابی عملے کی دوڑیں لگ گئیں اور عملہ انتخابی سامان چھوڑ کرجان بچانے میں مصروف ہوگیا۔مکھیوں کے حملہ سے پولنگ کا عمل متاثر ہو گیاجس کے باعث کچھ دیر کے لئے پولنگ تاخیر کا شکار ہو گئی۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں