بہاولنگر،محترمہ عمارہ اطہر کو ڈی پی او تعینات کر دیا گیا

جمعہ 3 اگست 2018 23:33

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2018ء) محترمہ عمارہ اطہر کو ڈی پی او تعینات کر دیا گیا،انہیں پاکستان کی پہلی خاتون ڈی پی او کا اعزاز حاصل ہو گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محترمہ عمارہ اطہر ایڈیشنل ایس پی سکیورٹی لاہور سے بطور ڈی پی او بہاولنگر تعینات کر دیا گیا یہ نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان کی بطور ڈی پی او پہلی خاتون ہوں گی ان کے پیش رو ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ مستنصر فیروز کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب تبدیل کر دیا گیا بہاولنگر رقبے کے لحاظ سے پنجاب کا سب سے بڑا ضلع ہے اس کی آبادی 30 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے اس ضلع کی پانچ تحصیلں اور امن وامان قائم رکھنے کے لئے 22 تھانے ہیں۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں