بہاولنگر کے غریب نوجوان کے نام پر 4 ٹیکسٹائل ملز کا انکشاف

۔نجی اسٹیٹ کمپنی کے ملازم سلیم فیروز بھٹی کو ایف بی آر نے نوٹس جاری کردیا

ہفتہ 27 اکتوبر 2018 21:29

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2018ء) راتوں رات کروڑ پتی بننے والے دھوبی اور رکشہ ڈرائیور کے بعد بہاولنگر کے غریب نوجوان کے نام پر 4 ٹیکسٹائل ملز کا انکشاف ہوا ہے جن سے وہ خود بھی بے خبر ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق منی لانڈرنگ اسکینڈل میں راتوں رات کروڑ پتی بننے والی فہرست میں ایک اور اضافہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کے فالودہ فروش، جھنگ کے طالبعلم اور ٹنڈو محمد خان کے دھوبی کے بعد بہاولنگر کا غریب مزدور اچانک کروڑوں کی پراپرٹی کا مالک بن گیا۔

نجی اسٹیٹ کمپنی کے ملازم سلیم فیروز بھٹی کو ایف بی آر نے نوٹس جاری کردیا ہے۔ سلیم کرائے کے مکان میں رہتا ہے اور اسٹیٹ ایجنسی پر ماہوار 15 ہزار روپے پر ملازمت کرتا ہے۔سلیم فیروز کو ایف بی آر کا نوٹس ملنے کے بعد پتہ چلا کہ وہ چار ٹیکسٹائل ملز کا مالک ہے جن میں شاہیر، المدینہ، النور ویونگ اور القاسم ٹیکسٹائل ملز شامل ہیں۔ نوجوان نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ اس کے نام پر چاروں ملز ڈیم فنڈ میں دے دی جائیں۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں